جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جاسوسی کے دوران ان کی پہلی بیوی سے طلاق ہوئی تو اس وقت عظیم باکسر محمد علی کیساتھ کیا ،کیا گیا ؟

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے 1966 کے دوران عظیم باکسر محمد علی پر کڑی نگرانی رکھی تھی۔اس دوران ان کی پہلی بیوی سے طلاق اور میامی کے مسجد میں ان کے خطاب کی نگرانی بھی کی گئی تھی۔یہ سب ایک مذہبی گروپ نیشن آف اسلام کے حوالے سے کی گئی تفتیش کا حصہ تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔ایف بی آئی کی جانب سے جاری یہ دستاویزات سب سے پہلے امریکی اخبار کو جاری کی گئیں ۔
ایف بی آئی کی جانب سے مقبول عوامی رہنماؤں کی نگرانی کے پر ادارے کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ایف بی آئی نے 1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران انسانی حقوق کے سرگرم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور راک گلوکار جوہن لینن کی خفیہ نگرانی بھی کی تھی۔حالیہ جاری دستاویزات 140 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں 1966 کے دوران محمد علی کے حوالے سے دستاویز بھی شامل ہیں۔
یہ دستاویزات ایک کنزرویٹو گروپ جوڈیشل واچ کی جانب سے مقدمے کے بعد جاری کی گئی ہیں، جس میں انہوں نے خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…