جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برسبین ٹیسٹ ،پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے منفرد ریکارڈ اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے بازوں کے خلاف انتہائی نپی تلی بولنگ کرائی ، لیفٹ آرم پیسرنے لگاتار41 گیندوں پر حریف بلے بازوں کو کوئی رن بنانے کا موقع نہ دیاجن میں لگاتار چھ میڈن اوورزبھی شامل ہیں۔ وہ برسبین ٹیسٹ کے پہلے واحد پاکستانی بولر تھے جنہوں نے 3رنز فی اوورسے کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔دوسری جانب اسٹیون اسمتھ سنچریوں کی دوڑمیں سب سے آگے نکل گئے،

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روزآؤٹ ہوئے بغیر110رنزبناکر کیریئر کی 16 ویں سنچری مکمل کرلی۔انہوں نے اپنی تمام سنچریاں 2013 کے آغاز سے ہی اسکورکی ہیں جو اس عرصے میں کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ہیں جن کے بعد ڈیوڈوارنر اوریونس خان 13،13 سنچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔،آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز سنچری مکمل کرکے محض88ویں اننگزمیں 16ویں سنچری اسکورکرلی جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بلے بازکی اتنی سنچریوں تک تیزترین رسائی ہے۔ دوسری جانب آسڑیلوی کپتان اسٹیون اسمتھ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز 110رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔جس کی بدولت وہ ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔
اس سے قبل انہوں نے اکتوبر2015 میں پہلے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ میں 152*رنزبنائے تھے جبکہ دوماہ قبل شیفیلڈشیلڈ ٹرافی کے میچ میں انہوں نے نیوساؤتھ ویلز کیلئے کھیلتے ہوئے 117رنزکی اننگز کھیلی تھی۔ اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف کیرئیر کی اولین ٹیسٹ سنچری اسکورکی،اس سے قبل آٹھ اننگزمیں اس کا بہترین اسکور 97رنزتھا۔اس سنچری کی بدولت انہوں نے ان تمام سات ممالک کے خلاف سنچریاں اسکورکرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جن کے خلاف وہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔صرف بنگلہ دیش اور زمبابوے ہی دو ایسے ممالک ہیں جن کے خلاف وہ اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…