منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سلمان بٹ نے سلیکٹرزکو مشکل میں ڈال دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان واوپنر سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھاکر قومی سلیکٹرزکو مشکل میں ڈال دیا ہے۔سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی میں واپڈاکی قیادت کرتے ہوئے ٹائٹل جیتا جبکہ حبیب بینک کے خلاف فائنل میچ کی دونوں اننگزمیں سنچریاں اسکورکیں۔

انہوں نے پہلی اننگزمیں رن آؤٹ ہونے سے قبل 125رنزکی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دوسری باری میں وہ105رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اس کارکردگی نے واپڈاکوٹائٹل بھی جتوادیا۔سلمان بٹ نے حالیہ قائداعظم ٹرافی کے دس میچوں میں چار سنچریوں اور دونصف سنچریوں سمیت 49.40کی شاندار اوسط سے 741رنزبنائے۔وہ کامران اکمل ہمراہ محض ان دو بلے بازوں میں سے ایک ہیں جنہیں ایونٹ کے دوران چوکوں کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔741رنزکے ساتھ وہ بیٹنگ ٹیبل پر چھٹے نمبرپررہے۔

حالیہ عرصے میں پاکستانی اوپنرزکی غیرمستقل مزاج کارکردگی اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرسلمان بٹ کو ایکبارپھر پاکستان ٹیم میں واپس لاسکتی ہے۔حالیہ قائداعظم ٹرافی میں شاندار بیٹنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلمان بٹ نے سلیکٹرز کو دباؤ بڑھا دیاہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ دنوں اعلامئے میں کہاتھا کہ سلمان بٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانا یا نہ لانا پی سی بی کا اندرونی معاملہ ہے۔کونسل کی جانب سے سلمان بٹ کی سلیکشن پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…