برسبین (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بولنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام ہوگئی،قومی کرکٹ ٹیم پر پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے،آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں محض 97رنز پر پاکستان کے 8کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،6پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 31رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ سمیع اسلم 22 اور بابر اعظم 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 3,3جبکہ جیکسن برڈ نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو برسبین میں جاری پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنے پہلے دن کے اسکو ر 3وکٹوں کے نقصان پر 283رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 323رنزپر گری جب سٹیو سمتھ 130رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،آسٹریلیاکی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا کی جانب سے ہینڈزکو105،رینشا71،وارنر32اور لانتھن لیون29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 4,4جبکہ یاسر شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں محض 97رنز پر پاکستان کے 8کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،6پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 31رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ سمیع اسلم 22 اور بابر اعظم 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچکل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 3,3جبکہ جیکسن برڈ نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔