بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ہنگامہ آرائی کرنے پرعالمی باکسر کو3ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)امریکہ کے عالمی باکسنگ چیمپیئن ٹیرنس ‘بڈکروفرڈ کو گاڑیوں کی ورکشاپ میں ہنگامہ کرنے پر 90 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔جج نے 29 سالہ امریکی باکسر کو دو برس تک پروبیشن اور کمیونٹی سروس کرنے کے لیے 120 گھنٹے صرف کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ ٹیرنس کو اپریل میں نیبراسکا میں ایک ورکشاپ جہاں ان کی گاڑی کا پینٹ کیا جا رہا تھا میں املاک کو نقصان پہنچانے اور فساد کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
امریکی باکسر نے اپنی سزا سے صرف پانچ دن پہلے جان ملینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی او کے ٹائٹلز کا دفاع کیا تھا۔جمعرات کو اس مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے ٹیرنس سے کہا آپ مسلسل ایسا برتا کر رہے ہیں جیسے آپ قانون سے بالا تر ہیں لیکن آپ نہیں ہیں۔ ٹیرنس نے اپریل میں نیبراسکا میں واقع ایک ورکشاپ کے مالک کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جب ان کی گاڑی کو پینٹ کیا جا رہا تھا۔
امریکی باکسر نے اپنی گاڑی پر ہونے والے کام کی آدھی فیس ادا کی تھی تاہم انھوں نے باقی رقم یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ سروس سے مطمئن نہیں ہیں۔اس جھگڑے کے دوران ٹیرنس اپنی گاڑی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…