لاہور(آئی این پی)اظہرعلی بطور ون ڈے کپتان پاکستان کرکٹ بورڈکے فیوچرپلان سے نکل چکے ہیں ،اس کا اعتراف چیئرمین پی سی بی نے اپنے تازہ انٹرویومیں کردیاہے۔بورڈ اس حوالے سے آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل ہی بڑااعلان کرسکتا ہے۔دنیامیں کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ بورڈکو اب اظہرعلی پر زیادہ اعتماد نہیں رہا۔
انہوں نے اگلے کپتان کے بارے میں بھی کھل کر بات کرتے ہوئے کہاکہ سرفرازاحمد اگلے ون ڈے کپتان کیلئے مضبوط ترین امیدوارہیں جو مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد تینوں فارمیٹس کیلئے بھی کپتان مقرر کئے جاسکتے ہیں۔ورلڈکپ2015 کے بعد ون ڈے کپتان مقرر کئے جانے کے بعد اظہرعلی کو ون ڈے میچوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جس کی قیادت میں پاکستان ٹیم 86پوائنٹس کے ساتھ اپنی تاریخ کی کمترین نویں ون ڈے پوزیشن پر چلی گئی تھی۔ پاکستان ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں کھیلی گئی 9میں سے صرف چار سیریزمیں فتح حاصل کرسکی ہے۔
انگلینڈکے خلاف سیریزمیں چار،ایک کی شکست کے بعد شہریارخان کو اظہرعلی کے استعفے کی امیدتھی مگر ٹاپ آرڈر بیٹسمین نے ایسا نہ کیا۔جس کے بعد پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریزمیں وائٹ واش کیا مگر پھر بھی شہریار خان کو اظہرعلی کی صلاحیتوں پرشک ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم کپتان سے زیادہ اظہرعلی کے بطورعام کھلاڑی و انسان زیادہ خوش ہیں مگر اس کی قیادت نے ہمیں اعتماد نہیں دیاجبکہ ون ڈے ٹیم میں اس کی جگہ بھی مشکوک ہوچکی ہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ انگلینڈکے خلاف سیریزکے بعد ہم نے استعفی دینے یا نہ دینے کا معاملہ اسی پر چھوڑاتھا مگر اس نے کپتانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور ہم نے بھی اسے مزید موقع دیا۔شہریارخان کا کہناتھا کہ تین،صفرکا کلین سوئپ کرنے کے بعد کسی بھی کپتان کو ہٹانا کافی مشکل ہوتا ہے مگر میرے خیال میں کپتانی جاری رکھنے کا اظہرعلی کا فیصلہ درست نہیں ہے۔
پی سی بی تینوں فارمیٹس میں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان کس بلے باز کو مقرر کر رہا ہے؟ خبر رساں ادارے کی رپورٹ
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں