اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے یہ کھلاڑی میرا ہدف ہونگے ، وہاب ریاض نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ برسبین میں سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مرکزی بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ان کا ہدف ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے وہ کرنا ہے جو میں بہت اچھا کرتا ہوں ٗمیں جارحانہ باؤلنگ کروں گا اور اسی طرح میں شارٹ گیندیں بھی کروں گا۔پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں 65 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنی جارحانہ باؤلنگ سے خوب شہرت کمائی تھی اور برائن لارا سمیت کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے وہاب ریاض کی بڑی تعریف کی تھی۔
وہاب ریاض نے کہاکہ آپ کو ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ پر یلغار کرنا پڑتی ہے ٗآپ ان کی طرف نہیں دیکھ سکتے کہ وہ آپ کو وکٹ دیں بلکہ آپ کو ان کی وکٹ خریدنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیلنج لینا پڑے گا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ہوم گراؤنڈ میں ایک اچھی ٹیم ہے بلکہ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ان پر جوابی حملہ کرنا ہوتا ہے اور ہمارے پاس وہ اعتماد ہے ٗہمارے پاس وہ صلاحیت ہے اور ہر کوئی ٹیسٹ سیریز کے ان میچوں کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے موقع ہوسکتا ہے کہ وہ ریکارڈ کو توڑ دیں۔
جارح مزاج باؤلر نے کہاکہ ہمیں 20 وکٹیں لینی ہیں اور یقیناہم اسی طرف دیکھ رہے ہیں ٗ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم آسٹریلیا میں کوئی سیریز نہیں جیتی ٗاسی لیے ہماری نظر اس پر بھی ہیں اور یہ چیز ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے اور ہمیں کچھ کرنے کا تحریک بھی دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…