کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیرمین شہریارخان نے کہاہے کہ ٹیم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان جھگڑاکس وجہ سے ہواابھی اس بات کامعلوم نہیں ہوسکاہے ۔انہوں نے کہاکہ بات کوئی بھی ہووہاب ریاض اوریاسرشاہ کے بارے میں جورپورٹ آئے گی تواس پرقانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈپاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے تیارہے لیکن ان کی حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔