منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلین کھلاڑی کو پاکستانی سمجھ لیاگیا،آسٹریلیا میں دلچسپ صورتحال

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

برسبین (این این آئی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کیلئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب آسٹریلیا کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹاف نے انھیں پاکستانی کھلاڑی سمجھ کر مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کی راہ دکھا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ بیٹسمین عثمان خواجہ گابا کرکٹ اسٹیڈیم کی سیڑھیوں پر بیٹھے ڈریسنگ روم کا دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے کہ کوئینز لینڈ کرکٹ کی ایک عہدیدار اْن تک پہنچی۔عثمان خواجہ نے ان سے ڈریسنگ روم کا لاک کھولنے کو کہا جس پر مذکورہ عہدیدار انھیں مہمان (پاکستان) ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف لے گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈریسنگ روم میں داخل ہونے پر عثمان خواجہ کو احساس ہوا کہ وہ غلط جگہ آگئے ہیں اور انھوں نے کہاکہ اوہ نہیں ٗ شکریہ۔عثمان خواجہ 25 برس قبل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اس وقت آسڑیلیا منتقل ہوگئے تھے، جب ان کی عمر محض ساڑھے 4 برس تھی ٗ2008 کے بعد سے وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے بھی وہاں نہیں جاسکے۔اسلام آباد میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز نے تسلیم کیا کہ پاکستان اب بھی ان کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔عثمان کے مطابق ان کے والدین نے اس بات کو نوٹ کیا کہ وہ اس ملک کے خلاف کھیل رہے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اس بارے میں نہیں سوچا۔

انہوں نے کہاکہ میرے والدین اب خالص آسٹریلوی ہیں، وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ نہیں کرتے ٗوہ بس یہ چاہتے ہیں کہ میں چاہے کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہوں، میں آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کروں اور اس میں کوئی متنازع بات نہیں ہے۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ اردو میں بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم وہ ان کی جیسی اچھی نہیں ہوتی تاہم وہ میری بات سمجھ جاتے ہیں، لہذا میں جب بھی اپنے والدین کے ساتھ ہوتا ہوں تو یہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو ہوگا اور عثمان خواجہ پہلی بار پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…