منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھے پاکستانی شہریت چھوڑنے پر کیا بڑی آفر کی گئی ہے ؟ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گولڈ ٹائٹل کے مقابلے کے لیے سپانسرز نہ ملنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد اب وہ گولڈ ٹائٹل کے مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ان کو سپانسر چائیے لیکن ابھی تک سپانسر نہیں ملے۔انھوں نے حکام سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ان کو سپانسر کرنے کے جو وعدے کیے گئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا اگر ان کو 19 دنوں میں سپانسرز نہیں ملے تو وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوجائیں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ اگر صرف اسپانسر نہ ملنے کہ وجہ سے وہ اپنے اعزاز سے محروم ہوئے تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اب تک ان کو کورین پروموٹر اینڈی کم سپانسر کرتے رہے ہیں لیکن پاکستان سے سپانسر شپ کے وعدے پورے نہ ہونے کے باعث انھوں نے انھیں مزید سپانسر کرنے سے انکار کیا ہے۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کوریا میں ان کو لوگ سپانسر کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کی شرط یہ ہے کہ میں پاکستان کی شہریت ترک کروں۔انھوں نے کہا کہ وہ اب تک جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ان میں وہ پاکستانی کی حیثیت سے حصہ لیتے رہے لیکن اب وہ کس طرح چند سپانسر کے لیے دوسرے ملک کی شہریت اختیار کریں۔محمد وسیم نے گذشتہ ماہ کوریا میں اپنے ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…