پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کے اپنے ساس سسر پر سنگین الزامات ۔۔ عامر کے والدین بھی میدان میں آگئے ۔۔ کیا کہا ؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) باکسرعامر خان کے گھر بھی گھر گھر کی کہانی جاری ہے، عامر خان کی بیگم فریال مخدوم اور عامر کے والدین آمنے سامنے آگئے،فریال کے الزامات پر عامر خان کے والدین پھٹ پڑے۔باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سسرال والوں پر الزام عائد کیا تھا کہ سسرال والے کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں، مرضی کے کپڑے پہننے کی بھی اجازت نہیں، نندیں اور ساس سسر ذہنی ٹارچردیتے اور مارتے ہیں۔عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے الزامات کے بعد عامر کے والد ین پھٹ پڑے،عامر کے والد سجاد خان کہتے ہیں کہ فریال جھوٹ بولتی ہیں، کبھی انہیں نہ مارا، نہ کچھ کہا، سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں اور کپڑوں پر اعتراض کیا۔فریال کے الزامات پر ان کی ساس بھی کھل کر بولیں، عامر کی والدہ کہتی ہیں کہ فریال ہماری سنتی کہاں ہیں، فریال ہمارے گھر والوں کے ساتھ اٹھتی بیٹھتی نہیں تھی، ہمیں پینڈو کہتی تھی،ہم نے عامر خان کی پرورش کر کے اسے فریال کے حوالے کیا، ہم پینڈو ہو گئے؟
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فریال سے ان کے خاندان نے کبھی بدتمیزی نہیں کی، بس میں نے ایک دفعہ فریال سے کہا کہ ایسے کپڑے نہ پہنا کرو، دوپٹہ ہی لے لیا کرو،اس نے نہیں سنا،فریال کے کپڑوں کی شکایت عامر خان سے کی تو عامر نے کہا کہ وہ میری نہیں سنتی۔باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے اپنے سسرال پر تابڑ توڑ الزامات کے بعد فریال کی ساس اپنے مؤقف کے ساتھ سامنے آ گئیں۔انہوں نے کہا کہ فریال نے آج ہم پر الزامات لگائے ہیں، ایک روز وہ عامر خان پر بھی الزام لگائے گی کہ اس نے اسے مارا۔فریال کے سسر نے کہا کہ فریال نے تشدد کا الزام لگایا ہے تو اس کا ثبوت کہاں ہے؟ یوں عامر خان کے ایک طرف محبوب بیوی ہے اور دوسری طرف پیار کرنے والے والدین اور انہیں اپنی فیملی میں ایک ایسی صورت حال کا سامنا ہے جو انہیں کبھی باکسنگ رنگ میں بھی پیش نہیں آئی ہو گی۔ادھر ماں باپ اور بیگم کے درمیان جھگڑے میں سینڈ وچ بنے عامر خان کیلئے اب بھی سب اچھا ہے، امریکا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فریال کے الفاظ کو پس منظر سے ہٹ کر دیکھا گیا،خاندان والوں اور اہلیہ دونوں کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں، مستقبل میں اپنی خوشیوں میں اسی طرح خاندان والوں کو شامل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…