جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کر دی

datetime 12  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی)معروف امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین کھلاڑیو ں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق امریکی باسکٹ بال سپر اسٹار مائیکل جارڈن180ارب روپے کی کمائی کے ساتھ سرفہرست، گالف کھیلنے والے ٹائیگر وڈ170ارب روپے کیساتھ دوسرے ،مریکی گولفر آرنلڈ پامر جو 141ارب روپے کیساتھ تیسرے امیر ترین کھلاڑی ہیں، معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 65ارب اورلایونل میسی ابتک 54ارب کما چکے ہیں۔
فوربز کے مطابق دنیا کے امیر ترین کھلاڑی امریکی باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں ایک ارب 70کروڑ ڈالر یعنی ایک کھرب 78 ارب 33کروڑ روپے کمائے۔دوسرے نمبر پر گولف کے کھلاڑی ٹائیگر ووڈز ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں ایک ارب 65کروڑ ڈالر یعنی ایک کھرب 73ارب 8 کروڑ روپے کمائے۔
امریکی گولفر آرنلڈ پامر تیسرے امیر ترین کھلاڑی ہیں جو ایک کھرب 41ارب 61کروڑ روپے کما چکے ہیں۔فارمولا ون ڈرائیور مائیکل شوماکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر ڈرائیونگ تو کرتے ہیں مگر اب تک ایک کھرب روپے بھی کما چکے ہیں۔باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ 80 ارب 77کروڑ روپے کما چکے ہیں۔
مشہور عالم فٹبالر ڈیوڈ بیکھم سے وکٹوریہ نے ایویں ہی شادی نہیں کر رکھی، وہ اب تک 76 ارب 58کروڑ روپے کما چکے ہیں۔باکسر مائیک ٹائسن گیارہویں نمبر پر ہیں، اب تک 71 ارب 86کروڑ روپے کما چکے ہیں۔لاکھوں دلوں کی دھڑکن 31 سالہ پرتگیزی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب تک 65ارب 4کروڑ روپے کما چکے ہیں۔ٹینس کے بے تاج بادشاہ روجر فیڈرر اب تک 62 ارب 94 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔
لایونل میسی کو عصر حاضر کا شاندار ترین فٹبالر یوں ہی نہیں کہا جاتا، وہ اب تک 54ارب 54 کروڑ روپے کما چکے ہیں اور دولت مند ترین کھلاڑیوں میں ان کا نمبر سترہواں ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…