کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ جوکہ گزشتہ روزاختتام پذیرہوگئی ہے ۔اب اس کے بعدایک نیاانکشاف ہواہے کہ ایک پاکستانی کرکٹرپرمبینہ طورپرالزام لگایاگیاہے کہ اس نے ایک لڑکی کوکمرے میں بلایالیکن انتظامیہ نے اس کووارننگ دے کرچھوڑدیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بی پی ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کوہدایات جاری کررکھی تھیں کہ وہ اپنے کمرو ں میں لڑکیوں کونہیں بلاسکتے
ایک پاکستانی کرکٹرکوخاص طورپراس معاملے میں ہدایات جاری کی گئیں تھیںلیکن اس کھلاڑی کے کمرے میں مبینہ طورپرایک لڑکی کودیکھاگیاجس پرسکیورٹی حکام نے وارننگ دے کرچھوڑ دیالیکن معاہدے کے تحت اس کوجرمانہ بھی نہیں کیاگیابلکہ بی پی ایل میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کوکمرے میں لڑکیاں بلانے پرجرمانے بھی کئے گئے ہیں جن میں فاسٹ باؤلر الامین حسین اور بلے باز صابر رحمان کو بی پی ایل میں میدان کے باہر نظم و ضبط کی انتہائی سنگین خلاف ورزی کرنے پر 15,15 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیاتاہم اس پاکستانی کھلاڑی کونہ صرف وارننگ دے کرچھوڑدیاگیابلکہ اس پرجرمانہ بھی نہیں کیاگیااورنہ اورکوئی سزاتجویزکی گئی ۔