کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق کرکٹرمشتاق احمدنے کہاہے کہ ایک دفعہ عرفان پٹھان اورشاہد آفریدی میں لڑائی ہوئی توجنید جمشید نے آفریدی کوڈانٹااورصلح کرنے کاکہا۔مشتاق احمد نے کہاکہ جنید جمشید ہمیں متحرک کرنے اورحوصلہ دینے کےلئے گرائونڈپرآجاتے تھے اورہمیں کہتے تھے کہ دین کے راستے پرچلتے ہوئے گھبرانانہیں ہے ۔
مشتاق احمد نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنیدجمشیدمیرے لئے دین کی طرف آنے کےلئے تحریک تھے ،وہ ہمیں متحرک کرنے اورحوصلہ دینے گرائونڈزمیں آجاتے تھے اورہمیں کہتے تھے کہ اللہ کے دین کے راستے پرچلتے ہوئے گھبرانانہیں ہے ۔ان کااخلاق اتنااچھاتھاکہ جب بھی مجھے ملتے تھے تولگتاتھاکہ یہ میراسب سے بہترین دوست ہے ۔انہوں نے ایک کرکٹ میچ کاواقعہ سناتے ہوئے کہاکہ کراچی میں پاکستان اورانڈیاکاٹیسٹ ہورہاتھاجس میں شاہد آفریدی اورعرفان پٹھان کی لڑائی ہوگئی ۔جنیدجمشید کوپتالگ گیاتوفوری طورپرہوٹل آگئے ۔
میں نے زندگی میں پہلی اورآخری دفعہ انہیں غصے میں دیکھا۔انہوں نے آفریدی کوبلایااوراسے ڈانٹااورکہاکہ تمہیں اپنے پڑوسی ملک کے مسلمان بھائی کااحترام کرنانہیں آتا؟انہوں نے آفریدی کوکہاکہ فوری طورپرعرفان پٹھان کے پاس جائواورمعافی مانگ کرآئو۔