اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے سپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ جنید جمشید ایک عظیم انسان تھا اور وہ تبلیغ سے پہلے بھی انتہائی مخلص، محبت کرنے والا اور عزت دینے والا نرم دل انسان تھا۔ ہم نے ایک مرتبہ ساتھ میں حج بھی کیا اور وہ مجھے ہمیشہ بہت عزت و اکرام سے نوازتا تھا ۔ اس کی شخصیت کا خاصہ نرم دلی اور محبت بانٹنا تھا۔
راشد لطیف نے براہ راست پروگرام میں جنید جمشید کی شہادت اور ان کی شخصیت پر جذبات سے لبریز گفتگو کی تو ثقلین مشتاق اور شعیب اختر سمیت تمام افراد کی ہچکیاں بندھ گئیں۔
راشد لطیف نے جنید جمشید کے بارے میں کیا کہا کہ ثقلین مشتاق، شعیب اختر سمیت سب زاروقطار روپڑے
10
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں