کراچی(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان 30 سال کے ہو گئے ۔ اہلیہ فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر عامر کیلئے خاصا رومانوی پیغام دیتے ہوئے یہ عندیہ بھی دیا کہ دوسروں کی وجہ سے اپنے شوہر کے ساتھ رہنا ان کیلئے اتنا بھی آسان نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں سسرالیوں کے ظلم وستم کے انکشافات کرنے والی فریال مخدوم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشوہر نامدار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ عامر خان کے دنیا بھر چاہنے والوں نے انہیں نیک خواہشات کے پیغام بھیجے ہیں ۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے ہاں خوشیاں ہی خوشیاں ہر طرف سے مبارکبادیں ملنے لگیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں