ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

یونس خان نے اچانک کس اہم کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینز( آن لائن ) یونس خان نے محمد عامر کو پاکستان کا ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ سیم اور سوئنگ کے ہتھیاروں سے لیس پیسر فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ان کے مطابق مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانے والے برسبین ٹیسٹ میں زیادہ توقعات وابستہ ہونگی، پریکٹس کا اچھا موقع ملنے کے بعد بیٹسمین بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے بولرز نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نپی تلی بولنگ کی،میدان بڑا ہونے کی وجہ سے بھی رنز بنانا آسان نہیں تھا تاہم بیٹسمین اچھا وقت کریز پر گزارنے میں کامیاب ہوئے،
انھوں نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل تیاری کا موقع نہیں مل سکا تھا، آسٹریلیا میں نیٹ پریکٹس کے ساتھ حکمت عملی تیار کرنے کیلیے بھی وقت میسر آیا، بیٹنگ میں بہتر کھیل کی توقع کرسکتے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ ٹور میچ کے پہلے دن ہماری مجموعی کارکردگی اچھی رہی، پیسرز نے ناتجربہ کار میزبان بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 4 کو پویلین بھیج دیا،محمد عامر کا آغاز میں ہی ردھم میں ا آنا بڑی خوش آئند بات ہے۔۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…