اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے جنید جمشید کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جنید جمشید ایک اچھے انسان تھے ، میں نے انہیں کبھی بھی کسی کے بارے میں برے الفاظ نہیں کہے ۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ میرا جنید جمشید کے ساتھ ایک خاص تعلق تھا ۔
مجھے ان کے موت اور حادثے میں تمام افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا دکھ ہے ۔انہوں نے جنید جمشید اور تمام افراد کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔ جبکہ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کافی اچھے انسان تھے ، انہوں نے پاکستان کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ اور مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے خاص تعلق تھا ، ان کے انتقال پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔میں نے انہیں ہمیشہ بھلائی اور نیکی کے کاموں میں آگے آگے دیکھا ہے ۔
جنید جمشید کیسے انسان تھے؟ انضما م الحق نے بھی بڑا انکشاف کر دیا
9
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں