جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی آئی اے جہاز حادثہ ۔۔۔ قومی کرکٹ بھی افسردہ ۔۔ آسٹریلیا الیون کے خلاف میچ سے قبل کیا کام کیا ؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینز(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے جہاز کے حادثے نے جہاں دنیا پھر کو غمزدہ کر دیا ہے وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نہایت افسردہ ہیں جس کا اظہار انہوںنے آسٹریلیاا لیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جبکہ کھلاڑی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کریں گے ۔ یاد ش بخیر کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47افراد شہید ہوگئے ۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید جمشید کی وفات پر گہرے صدمے میں ہوں ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ جنید جمشید نے شوکت خانم کی تعمیر کیلئے چندہ مہم میں بہت مدد کی ٗوہ ایک عظیم انسان تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی اور اس خلاء کو پورا کرنا ناممکن ہے ٗعمران خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ ایک بہترین آفیسر تھے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…