منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق ایسا ریکارڈ بنانے کے قریب کہ عالمی ریکارڈ قائم ہو جائے گا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )مصباح الحق ایسا ریکارڈ بنانے کے قریب کہ عالمی ریکارڈ قائم ہو جائے گا قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو 40 برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 784 سکور درکار ہیں۔ایک اور منفرد عالمی ریکارڈ مصباح الحق کا منتظر ہے۔ مصباح 40ویں سالگرہ سے لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سولہ سو ستاون رنز بنا چکے ہیں۔ اس ریکارڈ پر اس وقت انگلش بلے باز جیک ہوبس کا قبضہ ہے۔انہوں نے 1922 میں عمر کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد دو ہزار چار سو چالیس رنز بنائے۔ ون ڈے میں 40 برس کے بعد 595 رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ مصباح الحق ہی کے نام آگے درج ہے۔۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ قیادت کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ50 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے ہیں۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہے، وہ پہلے ہی 48میچز میں قیادت کرنے والے عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے کپتان بن چکے ہیں، اب وہ 50ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے تیسرے ایشین بن گئے ، ان سے قبل بھارت کے دھونی اور سری لنکا کے رانا ٹنگا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔مصباح کی قیادت کے 6 سال کے دوران پاکستان نے 39ٹیسٹ میں سے 24میں کامیابی حاصل کی۔ان سے قبل 6سال میں پاکستان نے 6کپتان تبدیل کیے اور اس دوران 50میں سے صرف 13میچز میں کامیابی حاصل کی۔مصباح الحق پاکستان کو 10سیریز میں کامیابی دلاکر ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان بھی بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…