کینز(آئی این پی)قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کینز میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے ہیں جس کے سبب ان کی وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستانی ٹیم اس وقت کینز میں موجود ہے جہاں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل وہ وارم اپ میچ میں شرکت کرے گی۔منگل کو پریکٹس سیشن میں بالنگ کرتے ہوئے یاسر شاہ کمر کی انجری کا شکار ہوئے اور مزید بالنگ جاری نہ رکھ سکے۔پی سی بی آفیشل کے مطابق یاسر شاہ کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
آفیشل نے مزید کہا کہ انجری کی وجہ سے یاسر شاہ ممکنہ طور پر وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل وہ فٹ ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل یاسر کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور دوسرا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔پھر رواں سال کاکول میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ان کے گھٹنے میں انجری ہوئی تھی جس کے سبب وہ ایک ماہ تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے کھیلا جائے گا جس ڈے نائٹ ٹیسٹ ہو گا۔
دوسری جانب شاہینوں نے کینگروز کے دیس میں ناکامیوں کی تاریخ بدلنے کیلئے کمر کس لی ہے ، کینز میں پریکٹس میچ سے قبل قومی بلے بازوں نے باؤنسرز سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کیں ۔ آسٹریلیا کے باؤنسی ٹریکس پر پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹنگ کا امتحان ثابت ہونے جا رہا ہے۔ کینز میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی بلے بازوں کو شارٹ پچ بالنگ سے نپٹنے کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں۔
آسٹریلیا سے سریز شروع ہونے قبل ٹیم کا بڑا نقصان، اہم ترین کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































