جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر نے اچانک شعیب اختر کہ ایسا لقب دیدیا کہ جان کر مداحوں کو شدید غصہ آجائے گا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے کر کٹر ہربھجن اور یوراج سنگھ نے شعیب اختر کو سب سے بڑا پھینکو کرکٹر قرار دے دیا۔ایک نجی چینل کے پروگرام یادوں کی بارات میں ہربھجن اور یوراج سنگھ سے جب سوال کیا گیا کہ ان کے نزدیک لمبی لمبی شیخیاں بگھارنے والا کرکٹر کون ہے تو دونوں نے ہی جواب میں شعیب اختر کا ہی نام تحریرکیا.
جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو یوراج نے کہا کہ شعیب کے بقول ان کے دنیا بھر میں گھر موجود ہیں، اٹلی والے گھر کی قیمت 2 ملین ہے، پانچ ملین ڈالرکا ایک گھر اسپین میں ہے، کرکٹ میں ہمیں بھی دولت ملی مگر اتنی نہیں، نہ جانے شعیب احتر نے کہاں سے یہ گھر خرید لیے، جب بھی وہ ہمیں وہاں مدعو کرتے ہیں تو خود موجود نہیں ہوتے۔ہربھجن نے شعیب کے ساتھ رویندرا جڈیجا کو بھی پھینکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھوڑوں کا سائز بہت بڑا بتاتا اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے گھوڑے اونٹوں جتنے بڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…