جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چارو ں طرف آگ کے شعلے تھے اور ان میں گھرا ایک خاندان ۔۔

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

کراچی (آن لائن)یو بی ایل کرکٹ ٹیم کے منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ہوٹل میں ہلاکتیں دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں اور اس حالت میں نہیں کہ ٹرافی کھیل سکیں ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں قاعد اعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے ہوٹل میں مقیم یو بی ایل ٹیم کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے بعد منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی صدرمے سے دوچار ہیں اور اس وقت کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہلاکتیں دیکھیں ہیں ابھی اس حالت میں نہیں کہ کھیل سکیں ۔ قائداعظم ٹرافی میچ کے ریفری سے بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض کرکٹرز کے پھیپھڑوں میں دھواں بھی گیا تاہم اللہ تعالی نے کرم کیا کہ کھلاڑی محفوظ رہے تاہم کھلاڑی پریشانی کے عالم میں روبھی رہے تھے ۔یاسم مرتضی کے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ایڑی میں فریکچر ہوا۔کرامت علی اور مہدی پھیپھڑوں میں دھواں جانے سے متاثر ہوئے ۔شارع فیصل پر رات گئے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک فیملی کو ریسکیو کیا تاہم اس دوران دھویں سے انکی اپنی حالت غیر ہو گئی مگر بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں نے فیملی کے ارکان کو باحفاظت باہر نکال لیا ۔ندیم خان کا کہنا ہے کہ جس فیملی کو صہیب مقصود نے ریسکیو کیا اس میں بچے بھی تھے جن کی حالت دیکھ کر صہیب کو دھچکا لگا ۔ انہوں نے مزید کہنا کہ آگ لگنے کے بعد صہیب مقصود نے خواتین اور بچوں کی چیخیں سن کر اپنی جان بچانے کی بجائے پہلے اس فیملی کو ریسکیوکیا ۔۔#/s#‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…