اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ،لڑکی کوہوٹل بلانے والاپاکستانی کھلاڑی نکلا،اہم پیش رفت

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بی پی ایل میں اس پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آگئی ہیں جس نے لڑکی کوہوٹل میں بلایاتھا۔بنگلہ دیش پریمیئرلیگ انتظامیہ کی طرف سے روکے جانے کے بائوجود ایک پاکستانی کھلاڑی نے لڑکی کوہوٹل بلالیاتھاحالانکہ بی پی ایل انتظامیہ نے اس بارے میں سخت ہدایات جاری کررکھی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق جب لیگ انتظامیہ کواس لڑکی کے ہوٹل میں بلائے جانے کی اطلاع ملی توانتظامیہ نے اس لڑکی کوہوٹل سے باہرنکال دیااورمذکورہ بالاکھلاڑی کوبھی سخت وارننگ دی گئی ۔بنگلہ دیش پریمیئرلیگ جوکہ پہلے ہی کئی پریشانیوں میں گھری ہے اس کی انتظامیہ نے یہ معاملہ دبادیالیکن پاکستانی میڈیانے لڑکی کوہوٹل بلانے والے پاکستانی کھلاڑی کی تلاش شروع کردی کہ آیایہ کون ساپاکستانی کھلاڑی تھا۔

اس بار ے میں ایک پاکستانی سپورٹس رپورٹرنے دعوی کیاہے کہ پاکستانی کھلاڑی کومیلاوکٹورینزکاآل رائونڈرہے لیکن ابھی تک اس کانام سامنے نہیں لایا۔یادرہے کہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے رواں سیزن میں پاکستا ن کے کھلاڑیوں میں سہیل تنویر،خالد لطیف ،اشعرزیدی ،عماد وسیم ،احمد شہزاد،شاہ زیب حسن کومیلاوکٹورینزکی طرف سے کھیل رہے ہیں تاہم ابھی تک لڑکی کوہوٹل بلانے والے کھلاڑی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…