اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف بھارتی سٹار اچانک پاکستان پہنچ گئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی کراچی جیمخانہ آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی اسٹار کھلاڑی نریش کھتری نے کہاکہ میری آمد امن کا پیغام ہے۔دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آنا چاہتے ہیں، بھارت کو عالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کرنا چاہیے تھے، کراچی جیمخانہ میں نمائندہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چوتھی مرتبہ پاکستان آنا بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت مجھے دوبارہ کھینچ کر لے آئی۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے اپنے گھر میں ہی ہوں۔
نریش کھتری نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا بہت مشکور ہوں، اس حوالے سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری سید خالد رحمانی نے ذاتی طور پرخصوصی کاوشیں کیں جس کے سبب مجھے ویزہ جاری ہو سکا، انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کے سبب مجھے عزیز و اقارب اور دوست احباب پاکستان جانے سے روکتے رہے۔میری اپنی بیٹی آخری وقت تک زاروقطار روتے ہوئے فیصلہ واپس لینے پر اصرار کرتی رہی لیکن مجھے علم تھا کہ مجھے پاکستان میں بہت پیار ملے گا چنانچہ بلاخوف وخطرچلا ا آیا نریش کھتری نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کی ضرورت ہے، اسپورٹس کے ساتھ ثقافتی وفودکا باہمی تبادلہ ماحول کی گرمی کوکم کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…