9 سالہ تجمل اسلام نامی لڑکی نے تاریخ رقم کر دی ،دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

3  دسمبر‬‮  2016

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں نو سالہ لڑکی نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں تجمل اسلام نامی لڑکی نے اٹلی میں ہونے والی سب جونیئر ورلڈ کک باکسنگ چمپئن شپ جیت لی۔تجمل اسلام گذشتہ سال سے مقامی مقابلے جیتتی آ رہی تھیں اور اب اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تجمل اسلام کا تعلق بانڈی پورا کے گاؤں سے ہے جو سرینگر شہر سے کوئی 65 کلومیٹر دور ہے ٗان کے والد ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں اور ماہانہ دو ہزار روپے کماتے ہیں۔انھوں نے چھوٹی عمر سے کک باکسنگ کا آغاز کیا اور گذشتہ سال جموں میں ہونے والی ریاستی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھااس کے علاوہ 2015 میں انھوں نے بھارت میں ہونے والی نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ میں 13 سالہ حریف کھلاڑی کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیتا۔
جیتنے کے بعد تجمل اسلام نے کہا کہ ’میں اپنی حریف کھلاڑی کو دیکھ کر تھوڑا خوف زدہ ہوگئی تھی لیکن پھر میں نے خود سے کہا کہ عمر یا جسم سے کچھ فرق نہیں پڑتا ٗمیں نے کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھی اور بہترین کھیل پیش کیا۔تجمل اسلام نے 2014 میں ایک مقامی مارشل آرٹ تربیتی اکیڈمی سے کک باکسنگ کا آغاز کیا۔
انھوں نے ایک صحافی کو بتایا کہ میں سٹیڈیم کے قریب سے گزر رہی تھی جہاں میری نظر ان لڑکے لڑکیوں پر پڑی جو تربیت حاصل کر رہے تھے۔ میں نے انھیں مکے لگاتے دیکھا اور اپنے والد سے کہا کہ میں بھی اس میں حصہ لینا چاہتی ہوں، تو انھوں نے مجھے اجازت دے دی ٗہر روز وہ اپنے باکسنگ گلوز پہنتی ہیں اور سینڈ بیگ کو اپنے مقامی کوچ فیصل علی کی نگاہوں کے سامنے مکے لگاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…