عبد الرزاق کو خوشی راس نہ آئی، اچانک نیا تنازع کھڑا ہو گیا

3  دسمبر‬‮  2016

لاہور( آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اسسٹنٹ اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک نئے تنازع نے جنم لے لیا ہے۔قومی ٹیم کی سلیکشن کیلئے دستیاب عبدالرزاق کو پیشہ ورانہ کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔تاہم اس معاملے پر پہلے ایڈیشن میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے آئن پونٹ نے عہدے سے ہٹانے کے بارے میں مطلع نہ کرنے پر ٹوئٹر پر برہمی کا اظہار کیا۔ا
نہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ مجھے پی ایس ایل 2016 کی رنرز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ اور باؤلنگ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرنچائز کو اس بات کا حق ہے کہ وہ جسے چاہیں کوچ مقرر کریں لیکن یہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویہ ہے کہ یہ فیصلہ لینے سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کسی نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور مجھے عبدالرزاق کی ٹوئٹ کے ذریعے اس معاملے کا علم ہوا جنہیں میرے متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ مایوس کن امر یہ کہ اب اتنی تاخیر ہو چکی ہے کہ میں کسی اور فرنچائز سے رابطہ بھی نہیں کر سکتا۔اگر گلیڈی ایٹرز اس بارے میں مجھے بتا دیتے تو میرے پاس کسی اور فرنچائز کو اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع موجود ہوتا۔
یہ ایک بہترین مقابلہ ہے اور شاہد آفریدی نے مجھے اس ایونٹ میں اپنی خدمات پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔آئن پونٹ نے ناخوشگوار حالات کے باوجود عبدالرزاق کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ظاہر کی کہ وہ ٹیم کو ایونٹ میں جتوانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…