اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم کیلئے تین کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کردی ہے۔ محمد وسیم کیلئے گرانٹ کی خصوصی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دی۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کا کہنا ہے کہ گرانٹ پاکستانی باکسر کی ٹریننگ پلان پر خرچ ہو گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ باکسر محمد وسیم سے مل کر ٹریننگ و ٹور پلان تیار کرے گا۔ اختر گنجیرا نے مزید کہا کہ محمد وسیم کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ امید ہے پاکستانی باکسر مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔