اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے مستقبل میں بھارت میں تمام ہاکی ایونٹس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر نے بائیکا ٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بھارت نے سازش کے تحت قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے ویزے نہیں دئیے، قومی ہاکی ٹیم مستقبل میں کسی ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ جونیر ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان کو نکالنا زیادتی ہے تاہم قوی ہاکی ٹیم کسی ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔، شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی او سی بھی کسی ایونٹ کی میزبانی بھارت کو نہ دے۔ بھارت نے سازش کے تحت قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے نہیں دیے تاہم اس کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کاورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کیمپ ختم کر دیا گیاہے۔