جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مکی آرتھر نے کس کھلاڑی کے بارے میں حیران کن پیشین گوئی کر دی؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرنز( آن لائن )پاکستانی ٹیم کے کوچ ویرات کوہلی نے نوجوان بابر اعظم کو سراہتے ہوئے ان کا موازنہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سال کی عمر میں ویرات کوہلی بھی بالکل اسی طرح کھیلتے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے کھیلے جانے والے واحد وارم اپ میچ میں مکی آرتھر نے پرتھ میں مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے اور میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ اس عمر میں وہ اتنے ہی اچھے ہیں جتنے کہ ویرات کوہلی تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے اپنا 16رکنی اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔مکی آرتھر 2013 میں آسٹریلیا کوچنگ چھوڑنے کے بعد وہ پہلی مرتبہ کینگروز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2۔1 سے شکست کا سامنا کرنے والی آسٹریلین ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے اور اگر دورہ نیوزی لینڈ میں ہمیں ایک اور ٹیسٹ میچ ملتا تو ہم کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے تھے لیکن ہمیں امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں مدد ملے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کینز میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔برسبین کے بعد ملیبرن اور سڈنی میں بھی دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کیلئے مدمقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…