لاہور(آئی این پی)پاکستان بارہ سال بعد ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری کے مطابق آئی ٹی ایف نے فروری دو ہزار سترہ میں ڈیوس کپ ٹینس ہوسٹ کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔
سیکریٹری پی ٹی ایف خالد رحمانی کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے فروری دو ہزار سترہ میں ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانا زون ٹو ٹائی کی میزبانی کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے۔ پاکستان دو ہزار نو میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی سے محروم ہے۔
کرکٹ ٹیم یو اے ای میں ہوم سیریز کھیلنے پر مجبور ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ دو ہزار چار میں ڈیوس کپ ٹینس ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔ جب اسلام آباد میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دی۔
جبکہ اس سال ڈیوس کپ میں پاکستان کو اپنا ہوم ایونٹ نیوزی لینڈ ہی میں کھیلنا پڑا۔ جس میں اسے پانچ صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔خالد رحمانی نے بتایا کہ آئی ٹی ایف نے آئندہ سال ڈیوس کپ گروپ ٹوٹائی میں ایران کے خلاف ٹائی کی میزبانی کرانے کیلئے گرین سگنل دیاہے۔
حال ہی میں اسلام آباد میں تین بین الاقوامی اسکواش ایونٹس منعقد ہوئے۔ ہم آئی ٹی ایف کی اجازت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ٹائی کے شاندار انعقاد کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ مہمان ٹیم کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈیوس کپ ایشیااوشیانا زون گروپ ٹو میں پاکستان، ایران ٹائی تین سے پانچ فروری تک ہوگی۔
پاکستان کی بڑی کامیابی ۔۔۔12 سال بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد ، کونسا بڑا ٹورنامنٹ کروایا جائے گا؟
1
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں