جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ہوٹل میں خواتین ۔۔۔! بنگلہ دیشی کرکٹرز پر قیامت ٹوٹ پڑی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

ڈھاکا( آن لائن ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مبینہ طور پر اپنے ہوٹل کے کمروں میں خواتین مہمانوں کو ‘تفریح’ کرانے کے الزام میں قومی کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر نظم وضبط کی ‘سنگین’ خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا، ‘فاسٹ باؤلر الامین حسین اور بیٹسمین شبیر رحمٰن پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 20 ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر تقریباً 15 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا’۔
کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا، ‘کھلاڑیوں کو قومی کرکٹرز ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات اگر دوبارہ ہوئے تو انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے’۔اگرچہ بیان میں کھلاڑیوں پر لگائے الزامات کی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم بنگلہ دیش کے مقامی روزنامے پروتھوم ایلو (Prothom Alo) نے آن لائن رپورٹ کیا کہ ٹور کے دوران دونوں کھلاڑی مہمان خواتین کو اپنے کمروں میں لے کر گئے تھے۔کھلاڑیوں پر عائد کیا گیا جرمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر کسی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی پر عائد کیا جانے والا زائد ترین جرمانہ ہے۔الامین پر عائد کیا گیا جرمانہ ان کے بی پی ایل کانٹریکٹ کی رقم کے 50 فیصد جبکہ شبیر کے جرمانے کی رقم ان کے بی پی ایل کانٹریکٹ کی رقم کے 30 فیصد پر مشتمل ہے۔الامین حسین بریسال بلز جبکہ شبیر رحمٰن راج شاہی کنگز کے لیے کھیل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2012 میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) دوسرے سیزن (2014) میں ہی بنگلہ دیش ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل سمیت دیگر چارکھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد معطل کردی گئی تھی، جسے 2015 میں دوبارہ شروع کیا گیا۔حالیہ سیزن میں 7 فرنچائزز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا کی ٹیم بھی شامل ہے۔۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…