ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

انتظار کی گھڑیاں ہوئیں ختم ۔۔۔ بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے کس معروف اداکارہ سے شادی کر لی ؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی( آن لائن ) کرکٹ میں جارحانہ انداز اپنانے والے بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اب زندگی کے نئے سفر پر چل پڑے ہیں۔بھارتی ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے کے باعث واپسی کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن وہیں انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا بھی آغاز کردیا اور برطانوی ماڈل ہیزل کیچ کو زندگی کا ہمسفر بنالیا۔ شادی کی تقریب چندی گڑھ میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کرکٹ اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ویرات کوہلی اور دیگر ساتھی کرکٹرز کے بھنگڑے ۔ شادی کی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں سکھ روایات کے تحت تمام رسمیں ادا کی گئیں اور تقریب کا انعقاد صبح کے وقت کیا گیا۔

1
کرکٹر کی شادی کی طویل تقریبات کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن ایک بڑی تقریب کا انعقاد 7 دسمبر کو ہوگا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے اور اس کے لئے دعوت نامے بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ 7 دسمبر کو ہونے والی تقریب میں بالی ووڈ دبنگ سلمان خان بھی شرکت کریں گے کیوں کہ یوراج سنگھ کی شریک حیات ان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرچکی ہے جب کہ دیگر شوبز شخصیات میں عامر خان، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی آمد بھی متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوراج کی شادی کی ایک تقریب کا انعقاد گوا میں بھی کیا جائے گا جو 2 دسمبر کو ہوگی جس میں سیاست دانوں کے علاوہ، بالی ووڈ اور دیگر شعبو ں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ 29 سالہ ماڈل ہیزلی کیچ بھارتی فلم ‘‘بلا’’ اور ‘‘باڈی گارڈ’’ میں بھی مختصر کردار ادا کرچکی ہیں اور گاڑیوں کی مشہور کمپنی کے اشتہار میں بھی کام کرچکی ہیں جب کہ یوراج سنگھ جارحانہ بیٹنگ کے باعث مشہور ہیں اور انہیں اصل شہرت انگلش فاسٹ بولراسٹارٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے سے ملی۔

2

yuvi-keech

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…