بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بابراعظم کامستقبل،نیوزی لینڈ ٹیم کے اہم کھلاڑی نے پیش گوئی کردی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ہملٹن (آئی این پی)پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی ہملٹن ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی پر اپنوں کے ساتھ غیر بھی گن گانے لگے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی گئی۔کیوی فاسٹ بالر ٹم ساو تھی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی موجودہ فارم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقبل کافی روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند اضافہ ہیں کیونکہ اپنے پہلے دورہ نیوزی لینڈ میں جس انداز سے انہوں نے کھیل پیش کیا ،وہ متاثر کن بات ہے۔ان کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین مصباح الحق اور یونس خان سے بھی سیکھنے کا موقع ہے اور جس انداز میں انہوں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس سے لگتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں اچھاکھیل سکتے ہیں۔ بابر اعظم کے پاس سادہ ٹیکنیک ہے جس میں وہ کامیاب ثابت ہو رہے ہیں۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے ٹم ساو تھی نے بتایاکہ دوسرے ٹیسٹ میں ہوا سے بڑی مدد مل رہی ہے جبکہ ساتھی بالرز بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ وہ سیڈن پارک میں بہت زیادہ کھیل چکے ہیں اور انہیں یہاں کی وکٹ کا اندازہ ہے اور کنڈیشنز سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے یہ بات بھی معلوم ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر بالر میں مختلف قسم کی خوبیاں ہوتی ہیں اور نئی گیند جب تک رہتی ہے وہ اہم وقت ہوتا ہے۔ ٹم ساو تھی کے مطابق بالرز نئی گیند سے جب وکٹیں لیتے ہیں تو مخالف ٹیم پر دباو بڑھ جاتا ہے اور ہر بیٹسمین کیلئے الگ پلان ہوتا ہے۔ سیڈن پارک کی وکٹ وقت گزرنے کے ساتھ بیٹسمینوں کیلئے بھی سازگار ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…