پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اظہر علی اور سمیع اسلم کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے تاہم اوپننگ جوڑی اظہر علی اور سمیع اسلم نے اس ٹیسٹ میچ میں منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس جوڑی نے سال 2016 میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
دونوں بلے بازوں نے اب تک 14 اننگز میں 65.69 کی اوسط سے 854 رنز جوڑے ہیں جس میں تین سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، یہ رواں سال کسی بھی جوڑی کی جانب سے سکور کئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر انگلینڈ کے جونی بیرسٹو اور بین سٹوکس کا ہے جو رواں سال اب تک 103.62 کی اوسط سے 829 رنز کی شراکت داری قائم کر چکے ہیں۔
تیسرے نمبر پر انگلینڈ ہی کے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز ہیں جنہوں نے 39.47 کی اوسط سے 750 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…