جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

مصباح اور یونس خان کیلئے انضمام الحق نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ مصباح اوریونس کی ملک کیلئے زبردست خدمات ہیں۔ ایک انٹرویو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ کہہ دینا بہت مشکل ہے مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل موجود ہیں، دونوں سینئر کھلاڑیوں کے متبادل فوری طور پر موجود نہیں لیکن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی کرکٹر کی عمرہوجائے اوراسے کھیلتے ہوئے 18 سے 20 سال ہوجائیں تو اس کے جانے کا وقت قریب آجاتا ہے لیکن مصباح اوریونس سینئر کھلاڑی ہیں یہ فیصلہ دونوں نے خود کرنا ہے کہ انہیں کب جانا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد یونس اورمصباح کے بغیر پاکستان کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔انضمام الحق نے کہا خواہش ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…