اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ کاپہلاایڈیشن ،کروڑوں  روپے کاعشائیہ اورشہریارخان ۔۔وزیراعظم کوملنے والے خط میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپرلیگ کاپہلاایڈیشن ،کروڑوں  روپے کاعشائیہ اورشہریارخان ۔۔وزیراعظم کوملنے والے خط میں عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ ڈالا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی کرکٹ بورڈ سے علیحدگی کو رکوایا جائے ورنہ پی سی بی کا مالی کباڑہ ہو جائیگا ۔

جمعرات کو وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں اقبال محمد علی نے پاکستان سپر لیگ کو پرائیویٹ کمپنی کا درجہ دیئے جانے پر تحفظات کا اظہاکرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کی پی سی بی سے علیحدگیکرکٹ بورڈ کو نقصان پہنچائے گی، وزیر اعظم بطور پیٹرن معاملے کا نوٹس لیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پی ایس ایل کی پرائیویٹائزیشن رکوانے کے لئے مداخلت کریں،اقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے کرکٹ کے معاملات پر میری گہری نظر ہے،انہو ں نے کہاکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دنیا میں کہیں بھی ٹی 20 کرکٹ لیگ کو بورڈ سے الگ نہیں کیا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ مالی وسائل سے پہلے ہی دو چار ہے،پی ایس ایل کو پی سی بی سے الگ کرنا مزید مالی بحران پیدا کر سکتا ہے،

اقبال محمد علی نے کہاکہ پی ایس ایل کے پہلے تجربے سے فرنچائزز کو مالی نقصان ہو چکا ہے، دیگر ملکوں میں کرکٹ لیگ سے بورڈ پیسہ بنا رہا ہے، کیا اس فیصلے کے بعد پی سی کا مستقبل روشن ہو گا؟ کیا پی اسی ایل کی بورڈ سے علیحدگی کی وجہ پہلے تجربے کی ناکامی ہے؟ پہلے ایڈیشن سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہوا تو ذمہ داروں کا تعین ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں چیئر مین پی سی بی اور وزیراعظم آفس نے مداخلت کیوں نہیں کی بتایایا جائے کہ پی ایس ایل کے لاہور عشائیہ کے لئے چار کروڑ روپے کیسے خرچ ہو ئے۔انہوں نے اپنے خط میں لکھاکہ کرکٹ بورڈمیں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات بھی کرائی جائیں ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…