اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے نام پر بننے والے کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر شاہد خان آفریدی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ موجود تھے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آرمی چیف کے
ہمراہ گراؤنڈ کا افتتاح کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ جنرل راحیل شریف پوری قوم کی طرح میرے بھی ہیرو ہیں، اور میں ان کے مستقبل کے منصوبوں کیلئے دعا گو ہوں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کو بنگلہ دیش سے پاکستان واپس بلوا لیاتھا۔ شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش میں پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈھاکہ میں موجودتھے۔ شاہد خان آفریدی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر پاکستان واپس آئے ہیں اورانہوں نے کراچی میں کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔شاہد آفریدی
چند دن بعد واپس بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔ مذکورہ کرکٹ گراؤنڈ کا نام کرکٹ میں شاہد آفریدی کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔