اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ مہمان انگلش ٹیم کا ’مقروض‘ ہوگیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ مہمان انگلش ٹیم کا ’مقروض‘ ہوگیا، ٹور پرموجود کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ابھی تک ڈیلی الاؤنس ہی ادا نہیں کیا، مجموعی رقم 80 ہزارپاؤنڈ تک جا پہنچی، بڑے نوٹوں پر پابندی کے باعث مقامی کھلاڑیوں کو 100، 100 روپے کی کرنسی میں ادائیگی ہو رہی ہیں، پلیئرز کی جیبیں نوٹوں سے پھولی رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی اگرچہ دنیا کا امیرترین کرکٹ بورڈ ہے تاہم لودھا پینل کی کڑی شرائط کے باعث وہ تقریباً مالی تنگ دستی کا شکار ہوچکا، اسی وجہ سے ٹور پرموجود انگلش ٹیم کے اخراجات ادا کرنے تک کیلئے اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے۔
باہمی پروٹوکول کے تحت میزبان ٹیم اور آئی سی سی آفیشلز کے طعام قیام اور سفری اخراجات کی مکمل ذمہ داری میزبان بورڈ پر ہوتی ہے، وہ روز مرہ کے اخراجات کیلیے بھی رقم ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔اگرچہ انگلش ٹیم کے پاس رقم کی کوئی کمی نہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر چونکہ میزبان بورڈ یہ رقم ادا کرنے کا پابند ہے اس لیے ٹیم کے ٹور منیجر فل نیل مسلسل بی سی سی آئی حکام سے رابطے میں ہیں، وہ پلیئرز اور آفیشلزکیلئے ڈیلی الاؤنس کی مدد میں واجب الادا رقم جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اب تک 17 مہمان پلیئرز اور 16 اسٹاف ممبران کے 50 پاؤنڈ فی کس یومیہ الاؤنس اور دیگر اخراجات کی مد میں 80 ہزار پاؤنڈ واجب الادا ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹور کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈکی جانب سے مہمان ٹیم مینجمنٹ پر مالی صورتحال واضح کردی گئی تھی اسی لیے ابھی تک دونوں کے درمیان ٹور کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط نہیں ہوئے۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے 500 اور1000 روپے کے نوٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انھیں روز مرہ کے اخراجات کیلیے 100، 100 کے نوٹوں میں الاؤنس دیا جاتااور کیش کی وجہ سے ان کی جیبیں پھولی رہتی ہیں،انگلش پلیئرز اپنے بلز کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز استعمال کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…