ہلمٹن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وہاب ریاض کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہملٹن کی وکٹ کے لیے موزوں گردانتے ہوئے آسٹریلیا کے دورے لیے ٹیم کا نمبرایک ہتھیار قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض ٹیم کا ممکنہ حصہ ہوں گے کیونکہ یہاں پر گیند متوقع طورپر سوئنگ ہوگی۔ہملٹن کی وکٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘آج وکٹ سبز تھی جس سے ہم فرق نہیں پڑتا
کیونکہ ہمارے پاس ایسے باؤلرز ہیں جو حقیقی طورپر تباہی مچاسکتے ہیں اور وہاب ہمارے لیے ایک آپشن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے وہاب اپنی تیز باؤلنگ اور ریورس سوئنگ کی بدولت ‘ہتھیارنمبر ایک’ ہوں گے۔آرتھر نے کہا کہ وہاب اپنی رفتار اور ریورس سوئنگ کی صلاحیت کے باعث آسٹریلیا میں بالخصوص گابا میں ہتھیار نمبرایک بن جاتے ہیں ٗوہ غیرمعمولی باؤلر ہیں کیونکہ وہ ہمیں دونوں پہلوفراہم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم انھیں اس وقت استعمال کریں گے جب کنڈیشنز سود مند ہوں گی اور ایسے میں وہ ہمارے ٹرمپ کارڈ بن جاتے ہیں۔