بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خراب کارکردگی کے باوجود شاہد آفریدی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے 250 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرلیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے23 ویں میچ میں شاہد آفریدی نے کھلنا ٹائنز کے خلاف30 رنز کے عوض میں2 وکٹیں حاصل کیں جن سے ان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کل وکٹیں 250 ہو گئی ہیں،مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ میں ڈھائی سو سے زائد شکار کرنے والے شاہد آفریدی دنیا کے آٹھویں باؤلر ہیں اس فہرست میں ڈیووین براؤ353 کے ساتھ نمبر ون ہیں، پاکستان کے یاسر 281 ،سعید اجمل260 اور اظہر محمود 258 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے نمایاں باؤلرز میں شامل ہیں ۔
دوسری جانب کرکٹ میں کئی ریکارڈز قائم اور توڑے جاچکے ہیں لیکن ایک ایسا اعزاز ہے جو صرف پاکستانی ٹیم ہی حاصل کرسکی ہے۔1952ء کو انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کا آغاز کرنیوالی قومی ٹیم فروری2012ء میں انگلینڈکیخلاف دبئی کے مقام پر سیریزکے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں99رنزپرآؤٹ ہوجانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 71رنز سے میچ جیت لیاتھا جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے معرض وجودمیں آنے کے بعد پہلی اننگزمیں100 سے کم سکورپر آؤٹ ہونے کے باوجود فتح حاصل کرنے والی دنیاکی واحد ٹیم بن گئی،پاکستان کے علاوہ کوئی اور ٹیم گزشتہ 100 سالوں میں یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے سکی۔2012ء میں دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 99 رنزپر آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اننگزمیں اظہرعلی اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…