لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی سیریز میں واپسی کے لئے نیوزی لینڈی کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہوگی ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اگر کم بیک کرنا ہے تو نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ کھیل کی حکمت عملی کو اپنانا ہوگا کیونکہ نیوزی لینڈی وکٹ بہت تیز،بونس اور سیمی ہوتی ہیں،گزشتہ میچ میں آہستہ کھیلنے سے دفاعی حکمت عملی کا اپنانے کا نتیجہ پاکستانی ٹیم بھگت چکی ہے ،وقار یونس کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی ،کپتان مصباح الحق کی غیر موجودگی میں ٹیم میں اوپننگ بلے باز شرجیل کو کھلانا چاہیے ،اظہر علی کو تیسرے اور یونس خان کو چوتھے ،پانچویں اور چھٹے نمبر پر اسد شفیق اور بابر اعظم کو بھیجنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اپنے اووریٹ میں بہتر لانے کی ضرورت ہے۔