لاہور( آن لائن )کرکٹ میں کئی ریکارڈز قائم اور توڑے جاچکے ہیں لیکن ایک ایسا اعزاز ہے جو صرف پاکستانی ٹیم ہی حاصل کرسکی ہے۔1952ء کو انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کا آغاز کرنیوالی قومی ٹیم فروری2012ء میں انگلینڈکیخلاف دبئی کے مقام پر سیریزکے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں99رنزپرآؤٹ ہوجانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 71رنز سے میچ جیت لیاتھا جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے معرض وجودمیں آنے کے بعد پہلی اننگزمیں100 سے کم سکورپر آؤٹ ہونے کے باوجود فتح حاصل کرنے والی دنیاکی واحد ٹیم بن گئی،پاکستان کے علاوہ کوئی اور ٹیم گزشتہ 100 سالوں میں یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے سکی۔2012ء میں دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 99 رنزپر آؤٹ ہونے کے بعد دوسری اننگزمیں اظہرعلی اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔