کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں عدم شرکت یقینی ہو گئی ہے۔ نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا ہے اور ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مصباح الحق کی پابندی کا اطلاق ہملٹن ٹیسٹ سے ہو گا۔
واضح رہے کہ مصباح الحق سسر کی وفات کے باعث نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ میچ سے قبل ہی واپس نیوزی لینڈ چلے جائیں گے اور ٹیم میں حصہ ہوں گے لیکن اب نیوزی لینڈ واپس پہنچ جانے کی صورت میں بھی وہ دوسرے میچ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
آئی سی سی نے مصباح الحق کو بڑی سزا دیدی، وجہ بھی سامنے آ گئی
21
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں