شاہد آفرید ی کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان ۔۔۔ مگرانضمام الحق نے بڑی شرط بھی رکھ دی

21  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر اور اسد شفیق اپنے ٹیلنٹ کے حساب سے پرفارم نہیں کر رہے،قومی ٹیم میں برداشت اوراعتماد کی ضرورت ہے، مصباح کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے یونس خان انہیں اچھا گائیڈ کرسکتے ہیں، پی سی بی کے اقدامات سے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں آسانی ہوگی، شاہد آفریدی اگرپرفارم کرینگے تو ٹیم میں شامل

کیاجائے گا، جنید خان کا آپریشن ہوا ہے اسے ریکور کرنے کیلئے وقت درکار ہے،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دور حاضر میں ویرات کوہلی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔اپنے ایک انٹرویو چیف سلیکٹر نے کہا کہ بہتر پرفارمنس اور ٹیم میں جگہ ہونے پر کھلاڑیوں کو شامل کیاجاتاہے، اگر کوئی اچھی پرفارمنس کررہاہوگا تو اسے ضرور سلیکٹ کیا جائیگا۔ملک کی سیاست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کو آرگنائز کرنے کی ضرورت

ہے، بہت سارے نئے کھلاڑی فرسٹ کلاس میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، انہیں کیمپ میں بلا کر ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد شفیق میں جتنا ٹیلنٹ ہے اس نے اتنی پرفارمنس نہیں دی،محمد عامر کی باؤلنگ بہت بہترین ہے لیکن ویسی پرفارمنس نہیں دے رہا جیسی پہلے دیتا تھا، امید ہے بہت جلد اپنی پرانی پرفارمنس دے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ مصباح کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے،یونس خان انہیں اچھا گائیڈ کرسکتے ہیں،اظہر کے لیے اچھا موقع ہے کہ سینئر کھلاڑی یونس خان ٹیم میں موجود ہے۔ہماری ٹیم

کو برداشت اوراعتماد کی ضرورت ہے ، ہماری اکیڈمی کے کوچز بہت زبردست ہیں،جاوید میانداد سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انضمام الحق نے بتایا کہ عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزادی تھی، سلمان بٹ کو میں نے فرسٹ کلاس کھیلنے کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ ویوین رچرڈز اور برائن لارا پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین بولر ہیں، دور حاضر میں ویرات کوہلی بہت اچھا کھلاڑی ہے اور ہاشم آملہ بہت بہترین کھیلتا ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اگر کریز پر رک جائے تو اسکور کرتاہے، اچھی اوسط کی وجہ سے اسے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ

بورڈپی ایس ایل فائنل پاکستان میں کرانے کی کوشش کررہاہے،پی سی بی کے اقدامات سے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جنید خان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ گیم میں کپتان بنایا تھا، جنید خان کا آپریشن ہوا ہے اسے ریکور کرنے کیلئے وقت درکار ہے، اللہ کرے وہ جلد ی پرانی پرفارمنس پر آجائے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…