پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ پاک نیوزی لینڈٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا حیران کن نتیجہ سامنےآگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ کیوی ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتر ی بھی حاصل کر لی ہے۔میچ کے چوتھے دن پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129رنز 7وکٹوں پر دوبارہ شروع کی ،تو ان کی پوری ٹیم 171 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔سہیل خان 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہےتھے۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 105 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے با آسانی2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے61رنز اسکور کیے،جبکہ جیت راول36رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پہلےآئوٹ ہونے والے بیٹسمن ٹام لیتھم تھے وہ محمد عامر کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے،جبکہ ولیمسن61 رنز بنا کر اظہر علی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئےہیں۔کولن ڈی گرینڈ ہوم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے گئے۔ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہملٹن میں 25سے 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…