کرائسٹ چرچ( آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 6سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نو بال کردی۔ محمد عامر 2010ء4 کے دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہوکر نو بال کروانے کے جرم میں 5سال کے لیے کرکٹ سے باہر کردیئے گئے تھے اور گزشتہ سال ستمبر میں ہی ان کی واپسی ممکن ہوسکی ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کافی محتاط نظر آرہے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے گیارہوں اورز میں تین نو بالز کروا ڈالیں ۔
یاد رہے کہ چھ برس قبل لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر کو برطانوی عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی۔اس کے ساتھ محمد عامر پر آئی سی سی نے پانچ سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔محمد عامر اپنی سزا کاٹنے کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
’’ محمد عامر نے ایک بار پھر تاریخ دہرا دی ‘‘
18
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں