لاہور( آن لائن ) بیٹنگ ہو یا پھر کپتانی مصباح الحق نے ہر دو شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہو گا۔ بطور کپتان وہ اپنے میچز کی ففٹی مکمل کر لیں گے جبکہ وہ انچاس میچوں میں سے چوبیس میں کامیابیاں سمیٹنے والے واحد کپتان ہیں۔ سٹار مڈل آرڈر بلے باز نے بطور کھلاڑی انیس ٹیسٹ میچوں میں تینتیس اعشاریہ چھ صفر کی اوسط سے ایک ہزار آٹھ رنز بنائے جبکہ کپتانی کے بوجھ کے ساتھ وہ زیادہ دلیر نظر آئے۔ انچاس میچوں میں چون اعشاریہ چھ ایک کی اوسط سے تین ہزار آٹھ سو تئیس رنز جوڑے جبکہ پندرہ سنچریاں بھی بنائیں۔ اڑتالیس میچوں کے بعد مصباح الحق نے اپنے ہی اء4 یڈیل لیجنڈ عمران خان کو بھی کپتانی میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے اڑتالیس اعشاریہ نو آٹھ فیصد کی اوسط سے انچاس میں سے چوبیس میچوں میں کامیابیاں سمیٹیں۔