ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح الحق افسردہ ۔۔۔ بری خبر مل گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی (آن لائن) عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 10 بیٹسمینوں سے باہر ہوگئے،یونس خان کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی، اظہر علی تنزلی کے ساتھ 13ویں نمبر پر پہنچے، بولرز میں یاسر شاہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں مصباح الحق ٹاپ 10میں اپنی جگہ برقرار نہ رکھ پائے،کپتان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 12ویں نمبر پر ا?گئے۔ یونس خان بدستور چوتھی پوزیشن پر ہیں، اظہر علی ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے 13ویں نمبر پر پہنچے، اسد شفیق کی 17ویں پوزیشن برقرار رہی، سرفراز احمد 23،محمد حفیظ 37 اور سمیع اسلم 61ویں درجے پر ہیں، راجکوٹ میں بھارت کیخلاف سنچری جڑنے والے جوئے روٹ نے ایک چھلانگ لگاتے ہوئے کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا،اسی میچ میں تھری فیگر اننگز کھیل کر الیسٹر کک ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ 10میں شامل ہوئے، حسیب حمید نے 64ویں پوزیشن کے ساتھ رینکنگ میں انٹری دی، ٹاپ 10بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ پہلے،جوئے روٹ دوسرے،کین ولیمسن تیسرے، یونس خان چوتھے، ہاشم آملا پانچویں،اے بی ڈی ویلیئرز چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، ایڈم ووجس آٹھویں، اجنکیا راہنے نویں اور الیسٹر کک دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بولرز میں یاسر شاہ ایک درجہ آگے بڑھتے ہوئے پانچویں نمبرپر آگئے،لیگ اسپنر کے سوا کوئی اور پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں،زمبابوے میں عمدہ کارکردگی کا صلہ پاتے ہوئے رنگانا ہیراتھ نے 2درجے چھلانگ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، سرفہرست روی چندرن ایشون سے ان کا فاصلہ 14پوائنٹس رہ گیا ہے، ڈیل اسٹین دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے۔ جیمز اینڈرسن چوتھے، یاسر شاہ پانچویں، اسٹورٹ براڈ چھٹے، رویندرا جڈیجا ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نویں اور نیل ویگنر دسویں نمبر پر ہیں، دوسری جانب ورنون فلینڈر ٹاپ بولرز کی فہرست سے باہر ہوگئے، عادل رشید 17درجے بہتری کے ساتھ 61ویں نمبر پر آگئے۔آل راؤنڈرز میں روی چندرن ایشون پہلی،شکیب الحسن دوسری،بین اسٹوکس کیریئر بیسٹ تیسری،معین علی چوتھی اور رویندرا جڈیجا پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…