اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کپتان وسیم اکرم کی والدہ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میںچور ملازمائیں ان کے گھر سے سونے کے زیورات اور نقدی لے اڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو گھریلو ملازمائیں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی والدہ کی چائے میں بے ہوشی کی دوا ملا کر انہیں بے ہوش کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس کے مطابق وسیم اکرم کی والدہ ارشاد کوثر نے 2 دن پہلے2 خواتین فاطمہ اور ایمان کو گھر پر ملازم رکھا تھاجو 82 ہزار روپے کیش اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،وسیم اکرم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ڈرائیور نے انہیں ملازم رکھوایا تھا۔پولیس ہمسایوں کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی واضح ثبوت اور ملزمان کا پتہ نہیں لگ سکا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































